منگل, اگست 25, 2026
ہومقائد کے مواقفاسلامی معاشرے کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے سیرتِ رسول صَلَّى اللهُ...

اسلامی معاشرے کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے سیرتِ رسول صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم سے رہنمائی لی جائے :علامہ سید ساجد علی نقوی

جشن منانے کے ساتھ سیرت طیبہ پر عمل ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
 سیرتۖ طیبہ اُمت محمدی اور پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
 قرآنی تعلیمات اور اسلام کی عملی تعبیر کے لئے ہمیں سیرت رسول اکرم ۖ سے استفادہ کرنا ہوگا  ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی/اسلام آباد 25 اگست2026ء: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید میلاد النبیی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم کے موقع پر کہا کہ سیرتۖ طیبہ اُمت محمدی اور پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے،میلاد خاتم الانبیاۖ کا جشن بھر پور طریقے سے منانے کے ساتھ  قرآنی تعلیمات اور اسلام کی عملی تعبیر کے لئے ہمیں سیرت رسول اکرم ۖ سے استفادہ کرنا ہوگا ۔
علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ حیات طیبہ اور سیرت و کردار ہم سے یہ تقاضا کرتا ہیکہ پیغمبر اکرم ۖکی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد و وحدت کو فروغ  اور نظام میں موجود خامیوں کو درست کرتے ہوئے اسے فلاحی مملکت بنائیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب ہم سب کا ایک خدا’ایک رسول  ۖ’ایک قرآن،ایک کعبہ اوربہت سے مشترکات پر ایمان ہے تو فروعی نوعیت کے اختلافا ت میں علمی سطح ، مہذب انداز اور شائستگی کی عادت ڈالنی چاہیے اورمسالک کے مقدسات کی توہین سے اجتناب کرنا چاہیے۔
قائد ملت جعفریہ نے عوام اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام مسالک اور مکاتب فکر کے مابین وحدت و یگانگت ایجاد کر کے اور مسلکی ہم آہنگی کو فروغ دے کر ملت اسلامیہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کریں اور فرقہ پرست عناصر پر واضح کریں کہ وہ ان کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین