ملک دفاعی لحاظ سے مضبوط ، اب پاکستان کو معاشی و داخلی استحکام کی ضرورت،
ارض وطن کی سلامتی و خود مختاری کےلئے دی گئی قربانیاں ، خدمات یاد رکھی جائینگی،
عوام کو امن و سکون کی فراہمی‘ انکے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،
1965ءکے بعد جس انداز سے مئی 2025ءمیں بھی پاکستان نے ازلی دشمن کو ناکوں چنے چبوائے،
پاک فوج کیساتھ فضائیہ،بحریہ کا پروفیشنل انداز،دفاعی حکمت عملی، ٹیکنالوجی کے زبردست استعمال نے دشمن فوج کو پسپا کیا،
مسلح افواج کی فتح غیر معمولی، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا سبب، پاکستان سربلند ہوا،
اب ارض وطن کو سب سے بڑے چیلنجز معاشی اور داخلی لحاظ سے ہیں،
مضبوط دفاعی قوت بننے کیلئے جو کاوشیں بروئے کار لائی گئیں ایسی ہی جدوجہد اب معاشی و داخلی استحکام کےلئے بھی لازم،
وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں اور خدمات یاد رکھی جائیں گی،
تمام پاکستانی وطن عزیزکی سلامتی،دفاع اور ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایک قوم بن کر ارض پاک کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں،
خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں اپنے کردار کو برقراررکھتے ہوئے داخلی سطح پر عوام کو امن و سکون کی فراہمی‘ انکے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے،
دفاع پاکستان کےلئے جام شہادت نوش کرنیوالے شہداءکو خراج عقیدت، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
قوم اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کرے، حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدام اٹھائیں،


