اتوار, ستمبر 6, 2026
ہومتنظیمیہفتۂِ رفتہقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود و شخصیات کی ملاقاتیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی مذہبی اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ قائد محترم نے مختلف عوامی مسائل کے حل اور سیاسی، مذہبی اور فلاحی امور کی انجام دہی پر مرکزی سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا اور مختلف امور میں مذید رہنمائی بھی فرمائی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت کے 38 ویں یوم تاسیس پر تحریک کے مرکزی دفتر کے اراکین کی قائد محترم سے ملاقات ، یوم تاسیس پر شہداء اور مرحوم قائدین کی بلندی درجات کی دعا کی اس موقع پر قائد محترم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ جناب وسیم اظہر ترابی اور معاون تنظیم سازی مولانا سید مرتضی جعفری نے ملاقات کی مختلف تنظیمی امور پر قائد محترم سے رہنمائی لی قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین