بدھ, ستمبر 2, 2026
ہومقائد کے مواقفقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود و شخصیات کی ملاقاتیں

قائد ملت۔جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مدیر دفتر قائد نجف اشرف عراق علامہ مجیر میثمی نے ملاقات کی ملاقات میں عراق میں مقیم پاکستان طلاب کے مسائل ، تبلیغات اور دیگر امور پر قائد محترم سے گفتگو ہوئی قائد محترم نے گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مدیر دفتر نے قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت بھی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا سید جعفر نقوی اور جناب سید اسد علی نقوی نے ملاقات کی وفد نے مختلف امور سے متعلق قائد محترم سے رہنمائی لی قائد محترم نے رہنمائی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جہلم سے تشریف لائے مولانا عماد الاسلام نے ملاقات کی اور مختلف امور بالخصوص اتحاد امت کے حوالے سے قائد محترم سے رہنمائی لی قائد محترم نے اتحاد و وحدت کے عمل کو بہتر کرنے پر تاکید کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر جناب سید اسد حیدر نے ملاقات کی قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی قائد محترم نے گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین