پیغمبر اکرم ۖ کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
امام جعفر صادق نے علم کے تمام شعبوں میں امت مسلمہ کی رہبری و رہنمائی کی وہ تاریخ اسلام کا ایک روشن باب ہے
اسلام آباد/ راولپنڈی31اگست 2026ء :قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 17ربیع الاول پیغمبر اکرم ۖ اور امام ششم حضرت امام جعفر صادق کے میلا د مسعود پر امت مسلمہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم ۖ کی سیرت و تعلیمات سے استفادہ کرکے ہم درپیش تمام مسائل اور چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں اور دنیا سے بڑھ کر ترقی کے مراحل طے کرسکتے ہیں ۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ امام جعفر صادق نے جس طرح اپنے جد امجد کی سیرت و کردار پر عمل پیرا ہوکر علم کے تمام شعبوں میں امت مسلمہ کی رہبری و رہنمائی کی وہ تاریخ اسلام کا ایک روشن باب ہے ۔ سیرت رسول اکرم ۖ اور سیرت امام جعفر صادق سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ’ مشترکات پر عمل درآمد اور استعماری سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور پیغمبر اکرم ۖاور امام صادق کی تعلیمات کی روشنی میں جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر عادلانہ نظام کی تشکیل و نفاذ کو یقینی بنائیں۔
پیغمبر اکرم ۖ کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
متعلقہ مضامین


