جمعرات, ستمبر 10, 2026
ہومملاقاتیںقائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف...

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود و شخصیات کی ملاقاتیں


قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے جناب زاہد علی اخونزادہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اعر زہرا اکیڈمی کے فلاحی امور کے انچارج جناب سہیل صالحی کے ہمراہ ملاقات ، وفد نے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق اور فلاحی امور کے حوالے سے مکمل رپورٹ قائد محترم کی خدمت میں پیش کی قااءد محترم نے زہرا اکیڈمی کے فلاحی منصوبوں کو سراہا مختلف گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جھنگ سے تشریف لائے وفد نے ملاقات کی وفد میں بابا نحمد یونس ، ارقم مجید ، ملک عاقب ، ملک فرقان شریک تھے وفد نے جھنگ کی صورتحال سمیت مختلف امور پر قائد محترم سے رہنمائی لی ملاقات میں سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ بھی شریک تھے


قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کی مختلف قومی امور پر گفتگو ہوئی قائد محترم نے گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین