راولپنڈی: قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا سید ضرغام کاظمی کی ملاقات
راولپنڈی: قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا سید ضرغام کاظمی نے ملاقات کی اور اپنی مختلف تصانیف پر مشتمل مجموعہ قائدِ محترم کی خدمت میں پیش کیا۔
ملاقات کے دوران مختلف علمی، دینی اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مولانا سید ضرغام کاظمی نے مختلف معاملات کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں، جن پر قائدِ محترم آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہنمائی فرمائی، ان کی علمی و تصنیفی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی اور نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں علمی و دینی خدمات کے فروغ اور تصنیف و تالیف کے میدان میں کاوشوں کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔


