امت مسلمہ جسد واحد، پاکستان تنازعات کے حل کےلئے بطور ثالث کردار ادا کرے، علامہ سید ساجد علی نقوی
رہبر انقلاب اسلامی ایران کی ثالثی کا پیغام، شیخ الازہر کا بیان نہ صرف حوصلہ افزا بلکہ امن، معیشت، استحکام اور ترقی کی جانب مثبت اور سنجیدہ رہنمائی ، فوری سنجیدہ اقدامات لازم، دشمن کی سازشوں سے خبردار رہنا ہوگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد 19 اکتوبر 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ خاتم النبین ، خاتم المرسلین کے ماننے والے آپس میں بھائی بھائی ہیںحالیہ کشیدگی کے خاتمے اور امت مسلمہ کو مضبوط کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری، امت مسلمہ کی فلاح، ترقی باہمی احترام، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین میں مضمر،پاکستان ایک بار پھر باہمی تنازعات کے خاتمے، خطے میں پائیدار قیام امن کےلئے موثر کردار ادا کر ے، رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور شیخ الازہر کے بیانات نہ صرف حوصلہ افزا ءبلکہ خطے کے امن، معیشت، استحکام اور ترقی کی جانب مثبت اور سنجیدہ رہنمائی ، فوری طور پر سنجیدہ اقدامات لازم، دشمن کی سازشوں سے خبردار رہنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطے کی بگڑتی کشیدہ صورتحال، جنگی ماحول بارے گہری تشویش اورسنگین ترین صورتحال میں رہبر انقلاب اسلامی ایران اور شیخ الازہر کے بیانات پر تبصرہ اور امت مسلمہ سمیت ریاست پاکستان کو متوجہ کرتے ہوئے کیا ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ سید المرسلین و خاتم النبین کے ماننے والے آپس میں بھائی بھائی ہیں، حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور امت مسلمہ کو مضبوط کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوںنے قرآن حکیم کے آفاقی پیغام کہ” ا۔۔ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو“ کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تنازعات ، حالیہ کشیدگی اور جنگی ماحول کے خاتمے کی ذمہ داری سب مسلم ریاستوں اور سنجیدہ شخصیات پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں ایران کی جانب سے بارہا ثالثی کی پیشکش اور شیخ الازہر قاہرہ (مصر)شیخ احمد الطیب کے بیان کہ”ایسی فوری ثالثی و مصالحتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو عقل و حکمت کے حامل، مخلص اور خیر، امن واستحکام کے خواہاں افراد پر مشتمل ہو قائم کی جائے جو تنازعات کے حل کی راہ اختیار کریں “ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مثبت اور سنجیدہ رہنمائی قرار دیا۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ بار ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایٹمی ریاست پاکستان کو اٹھانا چاہیے جس پر تمام فریقین نہ صرف اعتماد کرتے ہیں بلکہ پاکستان ان جاری تنازعات کے خاتمے کےلئے کلیدی کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتاہے۔ انہوں نے پاکستان کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھر اسی سنجیدگی، اسی جذبے کے تحت یہ فریضہ پاکستان انجام دے جس سے مثبت اور دو رس نتائج برآمد ہونگے جس سے نہ صرف خطے میں امن و استحکام کی راہ نکلے گی بلکہ معیشت پر مرتب ہونےوالے مضر اثرات کے خاتمے کےساتھ خطے کی مضبوطی، ترقی اور استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر انہوںنے خبردار کیاکہ اس کشیدہ صورتحال کا خاتمہ کی کوششیں کی جائیں اور ہرنوع کی منفی باتوں سے گزیر کیا جائے۔
امت مسلمہ جسد واحد، پاکستان تنازعات کے حل کےلئے بطور ثالث کردار ادا کرے، علامہ سید ساجد علی نقوی
متعلقہ مضامین


