قائدِ ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے شعبۂ تعلیم کے مولانا ڈاکٹر غلام جابر محمدی اور مولانا سید زاہد حسین نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر قائدِ محترم آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی جانب سے پیش کردہ گزارشات پر رہنمائی فراہم کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا


