قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سیالکوٹ کے تنظیمی وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے قائدِ محترم کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات میں مولانا سید سجاد حسین شمسی، مولانا سید علی اولیاء شمسی، آغا محمد علی وقار، سید کاظم نقوی اور مولانا انتظار مہدی شریک تھے۔ وفد نے مختلف تنظیمی امور کے حوالے سے قائدِ محترم سے رہنمائی حاصل کی۔ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


