قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف شخصیات کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف شخصیات نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں استادِ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر مولانا سید غلام شبیر نجفی، متعلمِ حوزہ علمیہ قم مولانا علمدار قمی، نائب صدر حسینی مشن نیو پورٹ برطانیہ جناب سلمان عابد، جنرل سیکرٹری حسینی مشن برطانیہ جناب ثقلین علی اور جناب سجاد عابد شریک تھے۔
اس موقع پر وفد نے مختلف امور کے حوالے سے قائد محترم سے گفتگو کی اور اپنی گزارشات پیش کیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


