راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے فرزندِ شہید سید ضیاء الدین رضوی، مولانا سید حسین رضوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں وفد کے دیگر اراکین محترم سید عرفان کاظمی اور سید حسن رضوی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وفد نے قائد محترم سے تعلیمی امور سمیت مختلف اہم موضوعات پر گفتگو کی اور اپنی گزارشات پیش کیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



