راولپنڈی: قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے فرزندان مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی اور مولانا سید حسین نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے قائدِ محترم کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفد نے قائدِ محترم سے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور اپنی گزارشات پیش کیں۔ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گفتگو اور گزارشات کو توجہ سے سنا، مختلف امور پر رہنمائی فرمائی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی احترام اور دینی و ملی امور کے حوالے سے گفتگو کا تبادلہ ہوا۔


