اتوار, نومبر 15, 2026
ہومپاکستانقائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان سے ایرانی سینئر اساتذہ اور صدرنشینالبصیرہ کی ملاقات،...

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان سے ایرانی سینئر اساتذہ اور صدرنشینالبصیرہ کی ملاقات، فروغِ تدبرِ قرآن پر تفصیلی تبادلۂ خیال

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایران کے سینئر اساتذہ ڈاکٹر پروفیسر محمد باقر چیت چیان اور پروفیسر رضا بابازادہ نے ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، صدرنشین البصیرہ، کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں تدبرِ قرآن کے حوالے سے جاری علمی و تحقیقی خدمات، اس کے فروغ اور پاکستان بھر میں اس کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مہمان اساتذہ نے قائدِ محترم کو بتایا کہ تدبرِ قرآن کے حوالے سے یہ علمی و فکری کام شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کی رہنمائی و سرپرستی میں شروع ہوا۔ تقریباً چھ سال قبل ڈاکٹر ثاقب اکبر نقوی مرحوم نے پاکستان میں اس کام کا آغاز کیا، جو اب ڈاکٹر سید علی عباس نقوی صاحب کی کاوشوں سے پاکستان بھر میں مؤثر انداز میں پھیل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تدبرِ قرآن کی ورکشاپ میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں اور قائدِ محترم سے ملاقات ان کے لیے باعثِ افتخار اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

قائدِ محترم نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے تدبرِ قرآن جیسے بنیادی اور نہایت اہم موضوع پر جاری خدمات کو سراہا۔ انہوں نے فرمایا کہ قرآن مجید میں ہمارے مذہبی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور روزمرہ زندگی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے، لہٰذا تدبرِ قرآن کو خصوصی اولیت دی جانی چاہیے۔ اس علمی و قرآنی تحریک کو تمام مدارس، دینی مراکز اور علمی اداروں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کا دائرہ تمام مسالک و مکاتبِ فکر تک وسیع کیا جانا چاہیے، تاکہ قرآن مجید کی تعلیمات سے وسیع تر سطح پر استفادہ کیا جا سکے۔

ملاقات کے دوران مہمانوں نے قائدِ محترم کی خدمت میں 51 سال قبل تدبرِ قرآن کے موضوع پر شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کے دستِ مبارک سے تحریر کردہ ایک قلمی تحریر بھی پیش کی، جو اس علمی و قرآنی کام کی تاریخی اہمیت کی عکاس ہے۔

اس موقع پر قائدِ محترم کے قانونی مشیر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین