قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرحوم مولانا مشتاق حسین جعفری کے فرزند ذوالفقار حیدر جعفری کی ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرحوم مولانا مشتاق حسین جعفری کے فرزند جناب ذوالفقار حیدر جعفری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب سید شہباز نقوی اور جناب محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے مختلف امور پر قائد محترم سے گفتگو کی۔ قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


