کیسا عالمی یوم رواداری؟ مظلوم اقوام آج بھی ناروائی کا شکار، قائد ملت جعفریہ پاکستان
رواداری انسانی تقاضا اور فطرت کی پکار ہے،8 دہائیاں ہونے کو آج بھی دنیا میں روا داری کا وجودنہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
سزاو جزا معاشرے کے بنیادی اصول،73ءکے بعد سے متفقہ دستور میں ترامیم ہوتی رہیں مگر طرز حکمرانی پر سوالات ہی رہے، یوم رواداری پر پیغام
اسلام آباد16 نومبر2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ یوم رواداری پر بھی غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم و جبر کی تاریک رات ہے،مشرق وسطیٰ کا امن داﺅ پر لگ چکا،یورپ سراپا احتجاج ہے،رواداری انسانی تقاضا اور فطرت کی پکار ہے، 7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی دنیا میں روا داری کا وجودنہیں،اقوام متحدہ آج تک اپنا ہا ﺅ س ان آرڈر نہ کرسکا،طاقت وروں نے بین الاقوامی ادارے کی ساکھ کو مجروح کردیا، فلسطین و کشمیر کےساتھ دنیا کے کئی خطے عدم برداشت اور مظالم کی تصاویر ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی یوم رواداری پر اپنے پیغام میںکیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقو ی نے کہاکہ رواداری انسانی تقاضا اور فطرت کی پکار ہے ، تمام مذاہب نے رواداری پر زور دیا البتہ اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے،چناچہ قرآن و سنت کی طرف سے بڑی تاکید ہے۔ سماج میں روداری ہی وہ بنیادی عنصر ہے جس کے سبب معاشرے اعتدال پر قائم رہتے ہیں اور زندگی پرسکون ہوتی ہے۔ 7دہائیاں قبل اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد بھی انسانی حقوق کی فراوانی، بین الاقوامی جارحیت و اجارہ داری کا خاتمہ اور تہذیبوں کے ٹکراﺅ کو کم سے کم کرکے رواداری کو فروغ دینا تھا مگر افسوس سب کچھ اس کے برعکس ہوا۔ اقوام متحدہ نہ صرف بین الاقوامی سطح کا سب سے بڑا اور موثر فورم لہٰذااسے کسی خاص خطے یا ملک یا ایک طاقت ور کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے بلکہ انسانی حقوق ، مساوات اور رواداری کےلئے رہنمائی کا کردار ادا کرنا چاہیئے جس میں آج تک یہ بدقسمتی سے کامیاب نہیں ہوسکا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے متوجہ کیا کہ امربالمعروف و نہی عن المنکرمیں بھی اولین تقاضا رواداری ہے، معاشرے میں گھٹن کے ماحول کے خاتمے کےلئے بھی بنیادی اصول رواداری و باہمی احترام ہے جس پر چل کر معاشرے میں اعتدال کےساتھ ساتھ ترقی و استحکام بھی پروان چڑھتا ہے۔
کیسا عالمی یوم رواداری؟ مظلوم اقوام آج بھی ناروائی کا شکار ہیں : قائد ملت جعفریہ پاکستان
متعلقہ مضامین


