جمعہ, نومبر 20, 2026
ہومقائد کے مواقفقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا آیت اللہ...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

قائد ملت جعفریہ کا آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار

راولپنڈی /اسلام آباد19نومبر 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار و تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے فقیہ، عالمِ تشیع کی عظیم المرتبت مرجعِ تقلید اور حوز علمیہ کے جید استاد، حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی (قدس سرہ) کے پردرد انتقال کی خبر سے مجھے، پوری ملتِ تشیع اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام سے وابستہ عقیدت مندوں کو گہرے دکھ سے ملی جس سے ہمیں گہرا رنج و الم ہوا۔بلاشبہ ان عالمِ ربانی کی رحلت، فقاہت و مرجعیت، حوزہ ہائے علمیہ اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے تمام پیروکاروں کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوںنے کہاکہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی فقیہِ جلیل القدر کے علمی و معنوی آثار، اخلاقی فضائل، تقوی و پرہیزگاری اور مخلصانہ خدمات ہمیشہ اہلِ علم و معرفت کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ اس عظیم سانح ارتحال پر حضرت بقیہ اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، ولیِ امر مسلمینِ جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای دام ظلہ العالی، مراجعِ عظامِ تقلید دامت برکاتہم، حوزہ ہائے علمیہ، فقیہ مرحوم کے خاندانِ مکرم، ان کے شاگردان، عقیدت مندان اور تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین