ہفتہ, نومبر 21, 2026
ہومقائد کے مواقفعالمی یوم اطفال پر مظلوم فلسطینی اور ایرانی بچوں کے حقوق کے...

عالمی یوم اطفال پر مظلوم فلسطینی اور ایرانی بچوں کے حقوق کے لیے انصاف کی فوری ضرورت ہے : علامہ سید ساجد علی نقوی

اسلام آباد 20 نومبر2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںعالمی یوم اطفال پر بھی مظلوم فلسطینی اور ایرانی بچے انصاف کے منتظر ہیں، غزہ کے معاملے پر بین الاقوامی بے حسی تشویشناک ہے، میانماربارے عالمی عدالت کا فیصلہ تاریکی میں روشنی کے مترادف ہے،میانمار میں 10ہزار مسلمان شہید ہوئے غزہ میں بتائی گئی تعداد80ہزار سے کہیں زیادہ ہے ،یہ مظلوم خطہ بھی بین الاقوامی منصفوں کا منتظر ہے، شکست خوردہ سامراج کی پیشمانی، مظلوم مگر بہادر اسلامی ملک کی جراّت نے بین الاقوامی قوتوں کو سوچنے اور جوہری ہتھیاروں کی روک تھام پر مجبور کیا ۔ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام، روہنگیا مسلمانوں بارے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور شینزن میں ہونیوالے سہ فریقی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ ایک طرف دنیا عالمی یوم اطفال منارہی ہے مگر دوسری طرف ہزاروں بچے صہیونی و سامراجی قوتوں نے تہ تیغ کردیئے،میناب سکول پردوران تعلیم قیامت ڈھائی گئی، خواتین، بزرگ شہریوں سمیت کم سن بچوں کا قتل عام عالمی امن کےلئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوںنے روہنگیا مسلمانوں کے حوالے او آئی سی کی حمایت سے گیمبیا کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو دنیا میں ہرطرف پھیلے ظلم و جبر ، گھپ اندھیرے میں روشنی کی کرن کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاکہ 10ہزار روہنگیا مسلمانوں کو تہ تیغ کردیاگیا،7 لاکھ سے زائد کو ہجرت پر مجبور کیاگیا، جس پر پاکستان سمیت عالمی دنیا نے تشویش کا اظہار کیا تھا دوسری طرف غزہ میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ، لاکھوں اپنی سرزمین پر بے وطن و بے وارث چھوڑ دیئے گئے کب اس ظلم کا حساب لیا جائے گا اور مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے گایہ مظلوم منتظر ہیں۔ انہوںنے شینزن میں ہونیوالے سہ ملکی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ شکست خوردہ سامراج کی پیشمانی نے بین الاقوامی قوتوں کا سہارا لینے پر مجبور کردیا بلکہ بہادر برادر اسلامی ملک ایران کی جراّت نے شکست خوردہ سامراج کو یہاں لاکھڑا کردیا کہ اگر وہ جوہری ہتھیار کا استعمال کرتا تو پھر ایران کیساتھ بھی غیب سے غیر معمولی نوعیت کی ایسی امداد آتی کہ شائد پھر دنیا نارملائزیشن کی طرف واپس نہ آپاتی یہی وہ نکتہ تھا جس کے بعد جوہری جنگ نہ چھیڑنے کا اتفاق بلکہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے تک کی تجویز بھی آگئی ، انہوںنے یاد دلایا کہ ظلم ہمیشہ بہادروں اور غیر ت مندوں کے سامنے نہ صرف سرنگوں ہوتاہے بلکہ تاریخ بھی جری سپوتوں کو یاد رکھتی ہے ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین