بدھ, نومبر 25, 2026
ہومقائد کے مواقفخواتین پرتشدد جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات اُٹھانے ہونگے :علامہ...

خواتین پرتشدد جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات اُٹھانے ہونگے :علامہ سید ساجد علی نقوی

اسلام آباد/ راولپنڈی 25 نومبر2026 ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہر سال 25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کا عالمی دن تومنایا جاتا ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ آج بھی دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین قسم قسم کے تشدد کا شکار ہیںحتی کہ دہشتگرد تنظیمیں بھی خواتین کا اپنی ضرورت اور حاجت کے مطابق استحصال کرتی ہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے مزیدکہاکہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام دیا ہے۔ رسول اکرم ۖ نے خطبہ حجتہ الوداع میں خواتین سے اچھا سلوک کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔ ماں، بیٹی، بہن ہر صورت میں انہیں عزت بخشی۔ اسلام میں خواتین کو مناسب آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں، تشدد کی اجازت نہ مذہب دیتاہے نہ ہمارا معاشرہ و تہذیب ۔انہوں نے مزیدکہاکہ خواتین کی زندگیوں کو پر سکون بنانے کے لیے تمام ضروری کوششوں اور وسائل کو بروئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔خواتین پرتشدد جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے ہمیں مزید اقدامات اُٹھانے ہونگے اور خواتین پر تشدد کی روک تھام منظم انداز میں آگاہی ، بیداری اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کرنے میں مضمر ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین