منگل, اگست 26, 2025
ہومبین الاقوامیاسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری...

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اگلے ہفتے پلان کو منظور کریں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پر قبضے کے اس اسرائیلی منصوبے میں 2 ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کا وسیع پیمانے پر جبری انخلا شامل ہے جس کا آغاز ایک فوجی آپریشن سے کیا جائے گا، پھر بتدریج شہر میں داخل ہوکر قبضہ کیا جائے گا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کو امریکی حکام کی درخواست پر ان کے سامنے پیش کریں گے۔ 

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی  شہید ہوگئے۔ 

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین