منگل, اگست 26, 2025
ہومبین الاقوامیآرمینیا کا دورہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کی غرض...

آرمینیا کا دورہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کی غرض سے کیا جا رہا ہے: صدر پزشکیان

تہران : صدر مسعود پزشکیان نے اپنے دو روزہ دورہ آرمینیا اور بیلاروس سے قبل تہران ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آرمینیا کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون میں اضافہ کے ٹارگیٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں جس کی بنیاد اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر رکھی گئی ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران اور آرمینیا کے تعلقات کو اسٹریٹیجک نوعیت کا قرار دیا اور کہا کہ سیاسی، سماجی، ثقافتی اور معاشی شعبوں میں تہران اور یریوان کے تعلقات کو معیاری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے مابین طے شدہ معاہدوں پر عملدرامد اور ممکنہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ شمال جنوب ٹرانزٹ کوریڈور کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوگی اور مشرق سے مغرب کی جانب تجارتی راستے کو ہموار کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے ایران اور آرمینیا کی سرحد پر امریکی کمپنیوں کے سرگرم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر امریکی کمپنیاں معاشی سرگرمیوں کے نام پر کسی علاقے میں داخل ہوتی ہیں اور پھر دوسرے اقدامات میں ملوث ہوجاتی ہیں جس پر تہران کو تشویش لاحق ہے اور اس سلسلے میں آرمینین قیادت سے سنجیدگی سے بات چیت کی جائے گی۔

انہون نے کہا کہ مختلف اقتصادی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو بھی اس دوران یقینی بنایا جائے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے منسک کے دورہ کو ایران اور بیلاروس کے مابین سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں قریبی تعاون کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ بیلاروس نے زیادہ تر عالمی اداروں میں ایران کی کھل کر حمایت کی ہے جس کی مثال صیہونی حملوں کی مذمت اور غزہ کے واقعات پر کھل کر اس ملک کا اظہار تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خیال ممالک کے ساتھ تعلقات میں بعض دوسری حکومتیں  رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں تاہم ہماری ذمہ داری ہے کہ مشترکہ پیشرفت و ترقی کے لیے ان رکاوٹوں کو دور کریں۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس دورے میں دستخط ہونے والے معاہدوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان معاہدوں کی بنیاد پر معاشی اور سماجی ترقی کا راستہ ہموار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین