ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیشام میں ہماری کسی بھی قسم کی سرگرمی نہیں: جولانی کی حکومت...

شام میں ہماری کسی بھی قسم کی سرگرمی نہیں: جولانی کی حکومت کو حزب اللہ کا سخت جواب

شام کی عبوری حکومت نے دمشق کے مغربی مضافات میں چند افراد کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ان کا تعلق حزب اللہ سے ہے۔ اس بے بنیاد الزام پر لبنان کی استقامتی تنظیم نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے روابط عامہ کے ادارے نے اپنے باضابطہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کی وزارت داخلہ کی جانب سے مذکورہ افراد کا تعلق حزب اللہ سے قرار دیے جانے کو سرے سے مسترد کیا جاتا ہے جنہیں دمشق کے مغربی مضافات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے روابط عامہ کے ادارے نے زور دیکر کہا ہے کہ یہ تنظیم شام میں کسی بھی قسم کی سرگرمی انجام نہیں دے رہی ہے اور لبنان کی استقامتی تنظیم نے ہمیشہ شام کے استحکام اور اس کے عوام کی سلامتی کے حق میں قدم اٹھایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام پر قابض ٹولے کی وزارت داخلہ نے جمعرات کی صبح کو دعوی کیا کہ دمشق کے مغربی مضافات میں حزب اللہ سے وابستہ ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جولانی کی وزارت داخلہ کا یہ دعوی ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ شام کے جنوبی علاقوں بالخصوص جولان پر صیہونی حکومت کے قبضے کے سلسلے میں ابومحمد جولانی کی خاموشی بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین