ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیچین نے امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں کی نگرانی کے لیے بحری...

چین نے امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں کی نگرانی کے لیے بحری اور فضائی افواج تعینات کردیں

چین نے اپنی بحریہ اور فضائیہ کو آبنائے تائیوان میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ اس علاقے سے گزرنے والے امریکی اور برطانوی جنگی جہازوں کی نگرانی کی جاسکے۔

چین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں،  چینی فوج کی ایسٹرن کمانڈ نے دو بحری جہازوں کی مانیٹرنگ کے لیے اپنی بحری اور فضائی افواج کو آبنائے تائيوان روانہ کیا۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ ہماری مسلح افوج نے خطے میں صورتحال کو مانیٹر کرتے ہوئے ضروری اقدامات بھی انجام دیئے۔  

چین کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق  "برطانیہ اور امریکہ کے اقدامات کی وجہ سے خطے میں غلط پیغام گیا ہے  جس سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی افواج  اپنے ملک خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین