ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیجاپان کی ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری...

جاپان کی ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی اپیل

جاپان نے ایران سے ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں یورپی ممالک کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے تہران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد، جاپانی حکومت نے تہران سے کہا ہے کہ وہ آئی اے ای اے  کے ساتھ تعاون دوبارہ شروع کرے۔

جاپانی حکومت کے ایک سینئر ترجمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی جوہری سرگرمیوں کی تصدیق کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کوششوں کو اہم سمجھتے ہیں۔

یوشیماسا حیاشی نے آئی اے ای اے  کے ساتھ ایران کے تعاون کی معطلی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین