ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامینیتن یاہو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، مسلم ممالک...

نیتن یاہو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، مسلم ممالک بائیکاٹ کرینگے

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطاب کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے موقع پر عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماوں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

جنرل اسمبلی میں تقاریر کے آج دو سیشنز ہیں جن میں سے پہلے سیشن میں پندرہ اسپیکر خطاب کریں گے جبکہ دوسرے سیشن میں 10 اسپیکر ہوں گے۔

پہلے سیشن میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے فورا بعد یعنی دوسرے اسپیکر وزیراعظم شہبازشریف ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم،عرب رہنما واپس جنرل اسمبلی آئیں گے۔

تقریر کرنے والے تیسرے رہنما چین وزیراعظم لی چیانگ ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ انکی تقریر سننے کے لیے جنرل اسمبلی میں پاکستان سمیت مسلم اور عرب رہ نماوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی جب کہ  بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا خطاب بھی آج ہی ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین