ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامییو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی...

یو این جنرل اسمبلی میں پاکستان کا روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی صورتحال پراعلیٰ سطح کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہاکہ روہنگیا مسلمان کئی دہائیوں پرمحیط بے دخلی اور حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میانمارکی ریاست رخائن میں پرتشدد کارروائیوں نے مشکلات کو شدید تر بنادیا ہے،  مزید ہزاروں افراد کو ہجرت پرمجبور ہونا پڑا اورانسانی بحران مزیدسنگین ہوگیا۔

عاصم افتخار  کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یکجہتی کے وعدوں کو عملی اقدامات میں بدلنے پرتوجہ دے۔ 

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین