ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیقوام متحدہ: غزہ میں تباہی و بربادی بہت زیادہ ہے، انسان دوستانہ...

قوام متحدہ: غزہ میں تباہی و بربادی بہت زیادہ ہے، انسان دوستانہ امداد وسیع تر ہونی چاہئے

مشرق وسطی میں امن و آشتی کے امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں تباہی و بربادی بہت وسیع ہے، عوام بہت دشوار حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، انسان دوستانہ امداد وسیع تر کرنے کی ضرورت ہے

 ارنا کے مطابق مشرق وسطی میں امن و آشتی کے امور میں  اقوام متحدہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر رامیز علی اکبروف نے جمعرات کو سلامتی کونسل میں فلسطینی عوام کی حالت کے بارے میں بریفنگ دی۔

 انھوں نے کہا کہ  دو سال کی تباہ کن  جنگ میں غزہ کے عوام کو وسیع تباہی اور نا قابل تصور دشوایوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔  

  مشرق وسطی میں امن وآشتی کے امور میں  اقوام متحدہ کے ڈپٹی کوآرڈینٹر نے کہا کہ اس جنگ میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو ناقابل تحمل نقصانات پہنچے ہیں جن کے اثرات کئی نسل تک باقی رہیں گے۔  

انھوں نے کہا کہ پورے مقبوضہ فلسطین میں حالات بہت خراب ہیں لیکن غزہ میں ہونے والی تباہی و بربادی ناقابل بیان ہے۔

 اقوام متحدہ کے عہدیدار نے سبھی قیدیوں کے جنازوں کی بلا  تاخیر منتقلی پر زور دیا اور کہا کہ  یہ سمجھوتہ امید اور بہتر مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے لیکن حالات بہت غیر یقینی ہیں اورجنگ دوبارہ شروع ہونے کی ہر حال میں روک تھام ضروری ہے۔

 انھوں نے کہا کہ غزہ میں بہت وسیع پیمانے پر امداد رسانی کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سبھی فریقوں کو اس سمجھوتے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے اور بعد کے مرحلے پر عمل درآمد کے لئے جلد سے جلد  اتفاق رائے حاصل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین