قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے وفد کی ملاقات
قائدِ ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں حجۃ الاسلام سید علی شمسی پور، نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ در پاکستان، شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مولانا انیس الحسنین خان اور مولانا ادریس زاہدی، شعبۂ تحقیق کے مولانا محمد کاظم سلیم، المصطفیٰ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے مولانا ڈاکٹر محمد اعجاز نگری، شعبۂ تعلیم کے مولانا ڈاکٹر غلام جابر جعفری اور مولانا عدنان علوی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دینی و علمی سرگرمیوں، تعلیمی شعبے میں تعاون اور مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دینی تعلیم کے فروغ، علمی و فکری میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے اور معاشرے میں اسلامی تعلیمات و اقدار کے فروغ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی.



