ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہوممسلم ممالکغزہ پر وحشیانہ حملے جاری مجاہدین بریگیڈ کے ایک رکن کی شہادت

غزہ پر وحشیانہ حملے جاری مجاہدین بریگیڈ کے ایک رکن کی شہادت

مقبوضہ بیت المقدس غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے جن میں مجاہدین بریگیڈ کے ایک سینئر رکن بھی شامل ہے۔

 اطلاعات کے مطابق وسطی غزہ کے "النصیرات” کیمپ کے مغرب میں پناہ گزینوں کے خیموں پر قابض فوج کے حملے میں سات افراد بھی شہید ہو گئے۔

شمالی رفح میں تین افراد اس وقت شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جب صیہونی فوجی نے ایک امدادی مرکز پر اچانک حملہ کردیا۔

یہ پہلی بار نہیں جب صیہونی فوجیوں نے غزہ میں پناہگزینوں کے خیموں اور امداد رسانی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ امدادی مراکز اور پناہگزینوں کے خیموں پر حملوں کو اسرائیلی فوج نے اپنا معمول بنا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین