- ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔ایران سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔آیت اللہ خانہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، وہ آیت اللہ خمینی کےانتقال کے بعد ان کے جانشین بنے۔
- ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اورنواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہوگئیں۔
- اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر 30 بم گرائےگئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔
- یت اللہ خانہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، وہ آیت اللہ خمینی کےانتقال کے بعد ان کے جانشین بنے۔
- آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کے مقدس شہر مشہد میں 1939 میں پیدا ہوئے، 1962 میں آیت اللہ خامنہ ای نے امام خمینی کی انقلابی تحریک میں شمولیت اختیا کرلی، یہ تحریک رضا شاہ پہلوی کی سوچ کے عین مخالف تھی۔
- امام خمینی اسلامی انقلاب کیلئے ایران میں مرکزی کردار ادا کیا، رضا شاہ پہلوی کی حکومت نے امام خمینی کو جلا وطن کردیا گیا۔ مگر ان کے حامی ساتھی اور پیروکار آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنی کوشش جاری رکھی، امام خمینی کا پیغام پورے ایران میں پہنچایا جس کی سزا انہیں کئی بار دی گئی، کئی بار جیل بھیجا گیا،رکاوٹیں پیدا کی گئی لیکن انہوں نے اپنی کوشش مسلسل جاری رکھی۔
- انیس سو انناسی میں انقلاب آیا اور بلآخر رضا شاہ پہلوی کی حکومت گر گئی، یہ انقلاب امام خمینی کا خواب تھا یہ ایک اسلامی انقلاب تھا، اس انقلاب میں آیت اللہ خامنہ ای پیش پیش تھے، اس کے بعد ایک علماء کی حکومت بن گئی، اس حکومت میں امام خمینی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو اہم ذمہ داریاں سونپی، جس میں جمعہ کی امامت بھی دی گئی تھی۔
- اینس سو اسی میں آیت اللہ علی خامنہ ای سیکٹری آف ڈیفینس سپر وائزر آف اسلامک ریولیشنری آف گارڈ رہے، انیس سو اکیاسی میں ہائی سیکیوریٹی کاونسل میں امام خمینی کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیا۔ اسکے بعد ایران اعراق جنگ میں پیش پیش رہے۔
- انیس سو اکیاسی میں اسلامی انقلاب کے خلاف حزب الاختلاف کی جماعتوں نے پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا آیت اللہ علی خامنہ ای کی مخالفت کی گئی روکا وٹیں پیدا کی گئی، اور ان کو قتل کرنے کی سازش کی گئی۔
- ایران کی دارلحکومت تہران کی مسجد ابوذر میں آیت اللہ علی خامنہ ای پرس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اسی دوران اپوزیشن نے ٹیپ ریکا ڈر میں بم نصب کیا تھا، اس ٹیپ ریکاڈر کے پھٹنے سے آیت اللہ انتہائی شدید زخمی ہوئے تھے۔
- انیس سو اکیاسی کے ایرانی صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت ستانوے کے ساتھ ایران کے صدر منتخب ہوئے، یہ 1982 سے 1986 اور پھر1990 تک صدر منتخب ہوئے۔
- این سو نواسی میں امام خمینی کا انتقال ہوا، امام خمینی کے انتقال کے بعد علما ءنے آیت اللہ خامنہ ای کا انتخاب متفقہ امیداوار کے طور پر کیا۔ 1990 میں آیت اللہ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر رہبر اعلی بن گئے۔
- آیت اللہ خمینی کے دادا احمد موسوی بھارتی ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایک چھوٹے سے گاؤں قنتور سے پیدا ہوئے تھے، 1830 میں احمد موسوی یہاں سے کوچ کر گئے تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای امریکا، اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
متعلقہ مضامین


