اتوار, اگست 10, 2025
ہومپاکستانبجٹ میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا،...

بجٹ میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ اس بجٹ میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا۔

 کمالیہ میں جیو نیوز سے گفتگو وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا،کچھ وقت درکار ہے، آج ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں جو استحکام آیا ہے اس کو آگے لے کر جائیں گے،  آج اقتصادی سروے آرہاہے  جبکہ 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

محمد اورنگزیب  نے کہا کہ اس بجٹ میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا،  ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین