شیعہ علماء کونسل کا زائرین کیلئے زمینی راستہ نہ کھولنے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان مشی سے رہ جانیوالے زائرین پاکستان میں مشی شروع کرنے کا اعلان اور چہلم امام حسین کے جلوسوں کو احتجاجاًسڑکوں پر روکا جا سکتا ہے، علامہ شبیر میثمی شیعہ علماء کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے پریس کانفرنس کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے بار احتجاج کرکے ملک گیر احتجاج کاآغاز کر دیاحکمرانوں کے اس سنگین مسلے پر غیر سنجیدہ روئیے نے ہمیں مجبور کر دیا کہ ہم اب عوامی حقوق کے حصول کے لیے عوام میں جائیں، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان
شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے زائرین امام حسین کے چہلم میں شرکت کرنے والے زائرین کیلئے زمینی راستوں پر پابندی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے، حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے جس پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ نے عوامی احتجاج میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،آج سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اربعین پر جانے والے زائرین کو زمینی راستے فراہم نہ کئے گئے تو عراق میں مشی سے رہ جانے والے زائرین کی پاکستان میں مشی شروع کرنے کا اعلان اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو احتجاجا ًسڑکوں پر روکا جا سکتا ہے۔علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان ، علامہ عارف واحدی مرکزی نائب صدرشیعہ علماء کونسل پاکستان ، علامہ رمضان توقیر مرکزی نائب صدرشیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری مرکزی نائب صدرشیعہ علماء کونسل پاکستان ،علامہ مظہر عباس علوی مرکزی نائب صدرشیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ موسیٰ رضا جسکانی مرکزی نائب صدرشیعہ علماء کونسل پاکستان، معظم علی بلوچ ایڈووکیٹ مرکزی نائب صدررشیعہ علماء کونسل پاکستان،علامہ سید ناظر عباس تقوی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل، سیدسکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان ، زاہد علی آخونزادہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب ،سید ساجد حسین نقوی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب ، سید جاوید علی شاہ صدر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد سمیت دیگر اراکین نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ علما کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس زیر صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اربعین کے موقع پر سفر مقدسہ زیارات کے لیے زمینی راستوں کی بندش کے حکومتی فیصلے پر ہونے والے مذاکرات پر غور و خوص کیا گیا اور یہ محسوس کیا گیا کہ حکومت کے ساتھ روابط میں اس اہم مسئلہ کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہ آ سکا اور حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے راستوں کی بندش کا فیصلہ آٹھ کروڑ شیعہ عوام کی توہین ہے، پاکستان اس طرح نہیں چلے گا،حکومت کی جانب سے زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے تاخیر سے کیے گئے فیصلے پر حکمرانوں سے مکمل اور تفصیل سے مذاکرات کیے گئے تاہم زائرین کے اہم ترین مسئلہ پر حکومت نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ،حکمرانوں کے اس سنگین مسلے پر غیر سنجیدہ روئیے نے ہمیں مجبور کر دیا کہ ہم اب عوامی حقوق کے حصول کے لیے عوام میں جائیںمرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان نے آج سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق کل سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،بعدازاں شیعہ علما کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نینیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے۔