- میجر طفیل محمد شہید کے یومِ شہادت کے موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس کے تحت دن کا آغاز مساجد میں قرآن کی تلاوت اور دعاؤں کے ساتھ ہوا، جبکہ علماء کرام نے شہید کی درجات کی بلندی اور ان کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کے لیے خاص محفلیں سجائیں تاکہ ان کی قربانی کو یاد رکھا جائے اور ان کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔
- علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔
- شہید میجر طفیل محمد دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا، بِلا شُبہ میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔
شہید میجر طفیل محمد دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا، علماء کرام
متعلقہ مضامین