- ایرانی حکومت کے تعاون سے ایران ایئر کی پہلی پرواز کوئٹہ سے زاہدان کے لیے روانہ ہو گئی۔ ایئربس اے-319 رات 9 بج کر 15 منٹ پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی اور دو گھنٹے سے زائد قیام کے بعد رات 11 بج کر 30 منٹ پر 75 مسافروں کو لے کر ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان روانہ ہوئی۔
- ابتدائی مرحلے میں ایران ایئر ہفتہ وار ایک پرواز کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلائے گی، جس کی تعداد مسافروں کی طلب کے مطابق بڑھائی جا سکتی ہے۔
- اس موقع پر کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل، دیگر سرکاری حکام، کاروباری برادری اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے شریک ہوئے۔
- کوئٹہ ایئرپورٹ کے منیجر وحید شاہ، ٹرمینل منیجر اسمعٰیل کھوسو اور اے ایس ایف کے چیف سیکیورٹی آفیسر بھی مسافروں کو الوداع کرنے کے لیے موجود تھے۔
- گزشتہ ماہ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی زائرین کو اربعین کے لیے ایران اور عراق سڑک کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
- اپنے سوشل میڈیا پیغام میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ وزارتِ خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال اربعین کے لیے زائرین کو سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایران ایئر کی پہلی پرواز کوئٹہ سے 75 مسافروں کو لے کر زاہدان روانہ
متعلقہ مضامین