پیرس: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پیرس سے لاہورکی پروازپی کے734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھرسکی جس کے باعث مسافر شدید پریشان ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہےکہ پرواز 8 اگست کو شام ساڑھے پانچ بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونی تھی۔ خواتین اور بچوں سمیت مریض پیرس ائیرپورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جارہا ہےکہ پروازکب روانہ ہوسکےگی۔
ترجمان قومی ائیرلائن کا کہنا ہےکہ پیرس پہنچنےکے بعد بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں خرابی سے شیڈول متاثر ہے۔ طیارےکو پیرس سے اسلام آباد پہنچنا تھا، وہی طیارہ واپسی کی پرواز پر جانا تھا۔ بوئنگ طیارے کی فنی خرابی کی وجہ سے پورا شیڈول متاثر ہے۔
حکام قومی ائیرلائن کا کہنا ہےکہ جہاز کی فنی خرابی دور کرنےکی کوشش کر رہے ہیں،کوشش ہے جلد از جلد فلائٹ بحالی کے بعد روانہ ہو سکے۔ انجینئرنگ ٹیم طیارےکی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ پیرس میں تمام مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔