پیر, اگست 11, 2025
ہومپاکستاندلی خالصتان کا حصہ بنےگا، پاکستانی فوج کیساتھ ملکربھارت کا مقابلہ کریں...

دلی خالصتان کا حصہ بنےگا، پاکستانی فوج کیساتھ ملکربھارت کا مقابلہ کریں گے: گرپتونت سنگھ

سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔

بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔

انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اوردلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دارٹھہرایا۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل سکھوں پرپابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین