بدھ, اگست 13, 2025
ہومپاکستانپنجاب حکومت کا عزاداروں کیخلاف کریک ڈائون بزدلانہ اقدام ہے : شیعہ...

پنجاب حکومت کا عزاداروں کیخلاف کریک ڈائون بزدلانہ اقدام ہے : شیعہ علماء کونسل پاکستان

اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا کہنا تھا کہ اربعین سے قبل عزاداروں کو مختلف طریقوں سے ڈرانے

دھمکانے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں پر دھاوے بولے جا رہے ہیں.

پنجاب حکومت کا عزاداروں کیخلاف کریک ڈائون بزدلانہ اقدام ہے بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند اور گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے .

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرشیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدسکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سید جابر حسن کاظمی، سینئر نائب صدر شیعہ علماکونسل راولپنڈی مولانا سید ضیغم عباس ہمدانی اور مولانا عبدالمجید سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا عزاداروں کیخلاف کریک ڈائون بزدلانہ اقدام ہے۔بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند اور گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ عزاداری سید الشہدا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ اربعین سے قبل عزاداروں کو مختلف طریقوں سے ڈرانے دھمکانے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جبکہ پنجاب میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں پر دھاوے بولے جا رہے ہیں اور ان حربوں سے وہ عزاداری سید الشہدا کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب میں بیسیوں گرفتاریاں ہو چکی ہیں جو عوامی شہری حقوق کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے بیان کردہ ویژن کے منافی ہیں اس اقدام سے مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کے خلاف عوام میں منفی تاثر پھیل رہا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور بے جواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند اور تمام گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے تاکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کو بہتر، بھرپور اور پرامن طور پر برگزار کیا جا سکے ،بصورت دیگر عوام اپنے شہری اور مذہبی حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ہم آپ کی وساطت سے انسانی حقوق کے تمام علمبرداروں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے اس اہم ترین مسئلہ پر آواز اٹھائیں۔

ــــ

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین