لاہور : سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اربعین 1447ھ کے حوالے سے ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب میں منعقدہ اہم اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں عزاداریِ سید الشہداءؑ کے انتظامات اور مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، لیگل ایڈوائزر قائد محترم سکندر عباس گیلانی ، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا احمد اقبال رضوی اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔