کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک رہیں گے، مزار قائد پر مختلف قونصل جنرل بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، پاکستان خوشحال رہے گا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔