اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے بڑھا دیے، دیگر علاقوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں حملے کیے گئے جبکہ دیگر علاقوں پر بھی بمباری سے اب تک مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
امداد لینے کے لیے جمع 37 فلسطینی بھی شہدا میں شامل ہیں۔
غزہ میں قحط کی صورتحال بھی برقرار ہے جہاں بھوک کی شدت سے مزید 8 فلسطینی انتقال کر گئے،اسرائیل کی مسلط کردہ بھوک سے اموات کی تعداد 235 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب یورپی ممالک نے غزہ میں بڑھتے قحط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے امداد کی محفوظ فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔
نیوزی لینڈ نے غزہ امداد میں رکاوٹ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی شرم ناک قرار دے دی۔