گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تنویر احمد کی قیادت میں امریکی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی ہے ۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر آصف قدیر، طاہر بھٹی اور شوکت مریڈیا شامل تھے۔ وفد نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تیز رفتار اور مؤثر معاونت فراہم کی جارہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ تنویر احمد نے نسٹ کو 9 ملین ڈالر عطیہ کرکے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم دلوانے میں بڑا کردارادا کیا ہےاور وہ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑح چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
امریکی وفد نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی 14 اگست کو حاضری دی، پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ امریکن پاکستانیوں کے اس وفد نے امریکا کی ریاست ٹیکساس میں قائداعظم لائبریری بھی قائم کی ہوئی ہے جس میں قائد اعظم کی زندگی اور فرمودات سےمتعلق نایاب اشیا موجود ہیں۔