اتوار, اگست 17, 2025
ہومپاکستانپاکستان میں تباہ کن سیلاب / صدر ایران کا پاکستانی وزیر اعظم...

پاکستان میں تباہ کن سیلاب / صدر ایران کا پاکستانی وزیر اعظم سے اظہار ہمدردی

تہران- صدر ایران نے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متعدد پاکستانیوں کی ہلاکت پر پاکستان کے وزیر اعظم اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کے مطابق، مسعود پزشکیان نے ہفتے کے روز اپنے ایک پیغام میں دوست اور برادر ملک پاکستان کے بعض علاقوں میں تباہ کن سیلاب  پر پاکستان کے وزیراعظم اورعوام کے ساتھ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر قسم کے تعاون اور انسانی امداد کی پیشکش اور اس واقعے میں زخمی ہونے والوں اور متاثرین کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

IRNA کے مطابق، پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجنوں دیگر زخمی اور سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں بونیر کے علاقے میں ہوئی ہیں جہاں پاکستانی حکام نے صورتحال مزید خراب ہونے کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین