جامعہ الکوثر اسلام آباد میں مجلسِ تجلیل و ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور اُن کے رفقاء کی یاد میں عقیدت کا اظہار کیا گیا،
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں امریکہ اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ظالمانہ و بزدلانہ حملوں میں بحالت روزہ جام شہادت نوش فرمانے والے عالم اسلام کے عظیم رہنما، مرجع عظیم الشان، رہبر انقلاب اسلامی، شہید سعید آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای اور ان کے با وفا ساتھیوں کی بلندی درجات کے لئے مجلس تجلیل و ترحیم کا اہتمام
مجلس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین وحدی، نائب چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی سمیت جید علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی
مجلس سے خطاب علامہ شیخ شفاء نجفی کا کہنا تبا کہ رہبرِ معظم نے غزہ اور فلسطینی مسلمانوں کی مدد کی خاطر جامِ شہادت نوش فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی یاد امتِ مسلمہ کے لیے صبر و استقامت کا پیغام ہے اور ظلم و استکبار کے مقابل حق و عدالت کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم تازہ کرتی ہے
شرکاء نے شہداء کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انکے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی بھی کی، مجلس کے اختتام پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی دعا کی




