بدھ, فروری 25, 2026
ہومقائد کے مواقفعلامہ سیدساجد علی نقوی سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارسید واجدعلی گیلانی...

علامہ سیدساجد علی نقوی سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارسید واجدعلی گیلانی کی ملاقات

علامہ ساجد نقوی سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بارسید واجدعلی گیلانی کی ملاقات
سیدواجد علی گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کور ٹ کا سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار، شہدائے کی بلندی درجات کیلئے د عاکی
ملاقات کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
راولپنڈی / اسلام آباد24فروری 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سید واجدعلی گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ملاقات کی اور سانحہ جامع مسجد خدیجہ الکبری ترلائی کے سانحہ پر تعزیت پیش کی افسوس کااظہار کیا۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ سیدواجد علی گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کور ٹ نے سانحہ ترلائی پر تعزیت و افسوس کا اظہار، شہدائے کی بلندی درجات کیلئے د عائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے مسجد خدیجة الکبریٰ پرخود کش حملے کو قومی المیہ قرار دیا۔ سیدواجد علی گیلانی ایڈووکیٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ سے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اس ملک میں کوئی فرقہ وارانہ و مسلکی اختلافات نہیں ہم نے ملک میں ہمیشہ امن و اتحاد کی بات کی ہے اور ہم اس ملک میں بین المسلمین کے اتحاد کے بانی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں چند گروہ ہیں جنہوں نے ملک کا امن تباہ کیا ہوا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین