اتوار, مارچ 1, 2026
ہومقائد کے مواقفایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت خطے اور عالمی امن کے لیے...

ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے: علامہ سیدساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
اسلام آباد28فروری 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے برادر اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ صہیونی اورسامراجی قوتوں نے ایک بار پھر برادر اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کئے جاتے ہیں دوسری طرف ننگی جارحیت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جو نہایت قابل مذمت اور تشویشناک عمل ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ صہیونیوں اور سامراج نے خونی کھیل کا آغاز کرکے پورے خطے کو نئی اور نہ ختم ہونے والی تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ ایسی کارروائیاں نہ صرف خطے کے امن کو سبوتاژ کرتی ہیں بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت ا۔۔۔ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے کسی بھی ہتک اور جارحیت سے اجتناب پر زور دیا۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا فوری نوٹس لیا جائے اور جارحیت کے سلسلے کو روکا جائے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین