پیر, مارچ 2, 2026
ہومقائد کے مواقفقائد ملت جعفریہ پاکستان کا حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ...

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جمعة المبارک 6 مارچ کو یوم احتجاج کا اعلان

اناللہ و انا الیہ راجعون
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جمعة المبارک 6 مارچ کو یوم احتجاج،13 مارچ کو یوم القدس کیساتھ احتجاج و 40 روزہ سوگ کا اعلان، ملت اسلامیہ کےلئے بڑا صدمہ، بڑا المیہ
صہیون و امریکی سامراج سے امن کی توقع بھی عبث،عظیم سانحہ پر ایرانی عوام سمیت امت مسلمہ سے اظہار تعزیت ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کاتعزیتی پیغام
اسلام آبا د یکم مارچ 2026 : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی و سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ،ان کے ہمراہ چیدہ چیدہ نامور شخصیات اور انکے خاندان کے افراد کی شہادت پر گہرے دکھ ، غم کے اظہار کرتے ہوئے چالیس روزہ کے سوگ کا اعلان کردیا، جمعة المبارک 6مارچ2026ءکو سامراجی و صہیونی ننگی جارحیت کےخلاف ملک گیر پرامن احتجاج کی کال بھی دیدی ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید رہبر ،مدبر و بصیر ، حکیم و دانا عالم ، زمان شناس،اصلاح نفس کی منزل پر فائز، عابدو شب زندہ دار کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ سمیت انسانیت کےلئے ان کی گراں قدر خدمات تھیں، ہر معاملے پر انہوںنے انسانیت کی فلاح کو ترجیح دی جس کا سب سے بڑا ثبوت جوہری توانائی کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہ ہونے بارے واضح و دوٹوک موقف تھا ، وہ تمام مظلومین جہان کےلئے بھرپور و توانا آواز بلند کرتے رہے، صہیونیوںاور سامراج کے عزائم و جرائم سے بخوبی آگاہ ، ان کو بے نقاب کرنے،آزادی پسندلوگوں کے ضمیروں کو بیدار کرنے میں انکا کردارتھا، مقبوضہ فلسطین ہو، مقبوضہ کشمیر ہو، روہنگیا کے مظلوم عوام ہوں یا افریقہ سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں ہونیوالی ظلم و زیادتیاں، سید علی خامنہ ای مظلوموں کیلئے امید اور ایک پناہ گاہ تھے ، اتحاد بین المسلمین اور مقدسات کی توہین سے اجتناب کے حوالے سے ان کے فتاویٰ نے بڑے گہرے ، مثبت اور دوررس اثرات مرتب کئے وہ آخری دم تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کےلئے نہ صرف پریشاں تھے بلکہ میدان عمل میں موجود تھے، شہید رہبر فقط ایران نہیں بلکہ شہید ملت اسلامیہ اور شہید فلسطین ہیں ، سامراج و صہیون کا اصل مسئلہ ہی مظلوموں کی اس توانا آواز کو خاموش کرانا تھا۔
انہوں نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ الظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ہمراہ چیدہ چیدہ نامور شخصیات سمیت رہبر انقلاب کے خاندان کے افراد کی شہادت پر ملک گیر40روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے شہید رہبر انقلاب و دیگر شہداءکےلئے 40 روز تک قرآن خوانی و مجالس تراحیم کے انعقاد کا اعلان کیا ۔
انہوںنے مزید کہاکہ دنیا پراب نہ صرف واضح بلکہ آشکار ہوچکا کہ صہیون و سامراج سے امن کی توقع بھی عبث ہے، جنہیں نہ بین الاقوامی قوانین، چارٹرز ، اصولوں کی پاسداری نہ ان میں کسی قسم کی کوئی اخلاقی روش پائی جاتی ہے، ان عظیم شہادتوں سے انقلاب اسلامی پہلے سے زیادہ قوی، مضبوط ہوگااور جلد ظالم و ظلم کا خاتمہ ہوگا ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین