جمعہ, مارچ 20, 2026
ہومقائد کے مواقفقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمة الوداع...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمة الوداع کے موقع پر اہم پیغام ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام جمة الوداع 1447ھ
راولپنڈی / اسلام آباد : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمة الوداع کے موقع پر کہا کہ ہمیں یہ عزم دہرانا ہوگا کہ ہم عالم اسلام کی مشکلات جن میں بیت المقدس پر قبضہ ‘ غزہ کی ناگفتہ بہ صورتحال اورکشمیر کی سوگوار فضا سرفہرست ہیں کے حل کیلئے اپنے حصہ کی جدوجہد کرتے رہیں گے‘ دنیا بھر میں چلنے والی آزادی و حریت کی تحاریک کی حمایت جاری رہے گی۔قائد ملت جعفریہ نے توقع کا اظہار کیا کہ انقلاب اسلامی ایران کے سپریم لیڈر اور عالم کی برجستہ شخصیت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت اور مسلط کردہ جنگ کی تباہ کاریوں کے سبب عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر کے تمام علماءکرام و خطباسے کہا کہ وہ جمعة الوداع کے خطبات میں امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ ، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر مذمتی قرار دادوں کے ساتھ صدائے احتجاج بلند کریں ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین