جمعہ, مارچ 20, 2026
ہومقائد کے مواقفعید الفطر 1447ھ: علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام—اتحادِ امت، اصلاحِ...

عید الفطر 1447ھ: علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام—اتحادِ امت، اصلاحِ معاشرہ، قومی مسائل کے حل اور عالمِ اسلام کے مظلوموں کی حمایت پر زور

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام عید الفطر 1447ھ
راولپنڈی / اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اُمت مسلمہ کو عید کے موقع پر مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا المیہ ہے کہ یہاں اگرچہ عید کا سورج تو ہرسال اپنی روایت کے مطابق طلوع ہوتا ہے لیکن ہر سال کی طرح حالیہ عید پر بھی ہمیں غربت’ جہالت’مہنگائی’بے روزگاری’ معاشرتی اور تعلیمی مسائل’ مختلف امراض’ جرائم اور بد امنی خاص طور پر انتہاء پسندی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ عید کا دن ہمیں اتحاد جیسے قرآنی اور نبوی فریضے کی طرف رہنمائی کرتا ہے اس اتحاد کو آئندہ عید تک اسی جوش و جذبے اور خلوص و ولولے کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا ، عیدکا دن ہمیں اپنی اور معاشرے کی اصلاح اورعادلانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کی طرف متوجہ کرتا ہے۔اس موقع پر ہمیں یہ عزم بھی دہرانا ہوگا کہ ہم عالم اسلام کی مشکلات جن میں بیت المقدس پر قبضہ ‘ غزہ کی ناگفتہ بہ صورتحال اورکشمیر کی سوگوار فضا سرفہرست ہیں کے حل کیلئے اپنے حصہ کی جدوجہد کرتے رہیں گے’ دنیا بھر میں چلنے والی آزادی و حریت کی تحاریک کی حمایت جاری رہے گی۔قائد ملت جعفریہ نے توقع کا اظہار کیا کہ انقلاب اسلامی ایران کے سپریم لیڈر اور عالم کی برجستہ شخصیت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت اور مسلط کردہ جنگ کی تباہ کاریوں کے سبب عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر کے تمام علماء کرام و خطباسے کہا کہ وہ عید الفطر کے خطبات میںامریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ ، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر مذمتی قرار دادوں کے ساتھ صدائے احتجاج بلند کریں ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین