بدھ, جولائی 15, 2026
ہومقائد کے مواقفشہید علامہ حسن ترابی کی ملی جدوجہد لائق تحسین ہے ،علامہ سید...

شہید علامہ حسن ترابی کی ملی جدوجہد لائق تحسین ہے ،علامہ سید ساجد علی نقوی

شہید علامہ حسن ترابی کی ملی جدوجہد لائق تحسین ہے ،علامہ سید ساجد علی نقوی
علامہ حسن ترابی کے ان اہداف و مقاصد کی تکمیل کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے جن کیلئے شہید نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
تاریخ شاہد ہے کہ اپنے نظریے ومشن کیساتھ راسخ لوگ ہی اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوتے ہیںوہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوئے ہیں ، برسی پر پیغام
راولپنڈی/ اسلام آباد14 جولائی 2026 ء ( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین ، تحریک کے سابق صوبائی صدر سندھ شہید علامہ حسن ترابی کی 20ویں برسی کے موقع پر ان کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کسی بھی شخصیت کے اپنے نظریے یا مشن کے ساتھ وابستگی کے مختلف انداز ہوتے ہیں جن کے ذریعے ان کی شخصیت دوسروںپر ظاہر ہوتی ہے، شہید علامہ حسن ترابی کی ملی جدوجہد لائق تحسین ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ تاریخ اور تجربہ شاہد ہے کہ اپنے نظریے اور مشن کیساتھ راسخ لوگ ہی اعلیٰ مرتبے اور ارفع درجے پر فائز ہوتے ہیںوہ دنیا اور آخرت دونوں ہی میں سرخرو اور سرفراز ہوے ہیں ،مکتب اہلبیت کی پوری تاریخ شہادتوں اور قربانیوں سے عبارت ہے ، قائد ملت جعفریہ نے مزید کہاکہ ریاست کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے طول و عرض میں ہونے والے سانحات جن میں مساجد ، مدارس ، امام بارگاہوں ، عزاداروں کے جلوسوں ، مجالس ، مزارا ت اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان سانحات کے پس پردہ محرکات کا منظر عام پر لاکر قاتلوں اور دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانے اور قاتلوں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو کیفر وکردار تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا اعادہ نہ ہو اور ملکی سا لمیت اور قومی وحدت کیلئے کام کرنے والی شخصیات دہشتگردی کا بھینٹ نہ چڑھیں ،قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ایک بار پھر شہید حسن ترابی کے خانوادے اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت اورشہید کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ حسن ترابی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ کہ ان اہداف و مقاصد کی تکمیل کی جدجہد کو آگے بڑھاجائے جن کیلئے شہید نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین