بدھ, اگست 27, 2025
ہومبین الاقوامیدنیاوزارت خارجہ ایران : یہودیت کی مخالفت کی ایران کی تاریخ میں...

وزارت خارجہ ایران : یہودیت کی مخالفت کی ایران کی تاریخ میں کوئی جگہ نہیں ہے

تہران : ترجمان وزارت خارجہ نے آسٹریلیا سے  اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے نکالے جانے کی خبر اور اسلامی جہموریہ ایران کے جوابی اقدام کے بارے میں کہا ہے  کہ آسٹریلیا کی جانب سے  جو الزام لگایا گیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے اور ہمارے دین، تاریخ اور ثقافت میں،یہودیت کی مخالفت کی کوئی جگہ نہیں ہے

ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے آج منگل 26 اگست کو پریس بریفنگ میں کہا کہ سفارتی سطح پر ہر غیر مناسب اور بلاجواز اقدام پر جوابی ردعمل ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ جو نیا واقعہ  ہوا ہے ہمارے رفقائے کار اس کا   اور اس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں۔  

 اسماعیل بقائی نے کہا  آسٹریلیا کی جانب سے جو الزام لگایا گیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے اور ہم اس کو سختی سے رد کرتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ  بنیادی طور پر ہماری ثقافت، تاریخ اور دین میں یہودیت کی مخالفت کی کوئی جگہ نہيں ہے اور یہ مغربی اور یورپی چیز ہے۔  

 ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو آپ دیکھیں گے کہ یہودیوں کو ان کے دین کی وجہ سے یورپ میں  ستایا گیا ہے اور ایذائيں دی گئی ہیں اور یورپ والوں کو اپنے اس تاریخی کردار کے بارے میں جو آج تک جاری رہا ہے، جواب دینا چاہئے۔  

انھوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ انھوں نے ہمیشہ اپنی  ایران مخالف پالیسیوں کی توجیہ کے لئے افواہیں پھیلائی ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ یہ فیصلہ جو کیا گیا ہے، اس کی جڑ ایران کےساتھ روابط کے بجائے آسٹریلیا کے اپنے حالات میں ہے۔

 انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں، غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران  آسٹریلیا میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں  لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا مشاہدہ کیاگیا اور بعض آسٹریلوی ساستدانوں نے صیہونی حکومت پر کھل کر تنقید کی جس کی مثال بہت کم  ملتی ہے۔  

 اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حالیہ  ایران مخالف اقدام جو در اصل سفارتکاری اور دونوں ملکوں کے عوامی روابط کے خلاف اقدام ہے، انہی تنقیدوں کی تلافی کے لئے کیا گیا ہے جو بعض آسٹریلوی سیاستدانوں نے حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت پر کی ہے۔       

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین